ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی : اترکنڑا ضلعی جمعیت اہل حدیث و مجلس العلماء اہل حدیث کا ضلعی پروگرام : غیر شرعی رسم ورواج کے خاتمے پر زور

سرسی : اترکنڑا ضلعی جمعیت اہل حدیث و مجلس العلماء اہل حدیث کا ضلعی پروگرام : غیر شرعی رسم ورواج کے خاتمے پر زور

Tue, 13 Sep 2022 19:15:07    S.O. News Service

سرسی:13؍ ستمبر(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلعی جمعیت اہل حدیث  و مجلس العلماء اہل حدیث شمالی کینراکی نگرانی میں ضلع کے ذمہ داران پر مشتمل ایک نشست 11ستمبر 2022بروز اتوار مرکزی جامع مسجد سی پی بازار میں منعقد ہوئی ۔ جس میں روئیت ہلال اور غیر شرعی رسم و رواج کے خاتمے سے متعلق بہت اہم فیصلے لئے گئے۔

نشست میں  خاص کر شادی سےپہلے کی جانے والی منگنی کی رسم میں اسراف و فضول خرچی پر روک لگاتےہوئے اس کو شرعی حدود میں انجام دینے پر زور دیاگیا ۔علما نے زور دیا کہ مسلمانوں کے لئے ضروری ہے کہ ان کے  جوبھی کام ہوں وہ شریعت کے مطابق ہوں۔ اس بات کا بھی فیصلہ لیاگیا کہ جو بھی منگنی کی رسم کرے گا وہ کھانے وغیرہ کا انتظام نہیں کرےگا، فضول خرچی سےمکمل دور رہے گا۔ اگر کوئی متعلقہ فیصلے کی خلاف ورزی کرتاہےتو اس کے خلاف علاقے کی مسجد کمیٹی ایکشن لے گی۔ نشست میں لئے گئےفیصلوں کا اعلان ضلع کی مساجد میں کیا جائے گا اور اس سلسلے میں بیداری پیدا کرنےکی کوشش کی جائےگی۔

 جمعیتِ اہل حدیث کے ضلعی صدر عبدالرحمن نعلبند، ضلعی سکریٹری عبید الرحمن عمری اور امیر مجلس العلماء کے صدر ابوالفضل عمری اور نائب امیر ابو عبداللہ فیض اللہ جامعی  سمیت ضلع بھر سےمسجد کمیٹیوں کے ذمہ داران شریک تھے۔


Share: